اسلام آباد: کورونا کا پھیلاو، سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور سیل
اسلام آباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو سیل کر دیا گیا ہے۔
دونوں سیکٹرز میں رینجرز اورپولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کے تحت راولپنڈی میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔
لاک ڈاون میں نرمی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں رش بڑھنے لگا۔
تاجروں اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
کورنا کیسز بڑھنے پر سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور سیل ۔ رینجرز اورپولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت سپورٹس کیپلیکس راولپنڈی میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ ہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک ہے۔ جس میں ڈاکٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنادیا گیا۔
ڈاکٹر مریض کے پاس آئے بغیر اسکی حالت کا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا۔ ائی ٹی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر ہسپتالوں تک بڑھنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.